آن لائن کار سروس سے پتنگوں کی سپلائی پکڑی گئی

 150 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 3 چرخیاں برآمد ، ملزم گرفتار 
لاہور( کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے آن لائن کار سروس سے شہر میں پتنگوں کی سپلائی لانے والا ملزم کوگرفتار کر لیا۔شاد باغ پولیس نے کاروائی کے دوران ہزاروں مالیت کی 150 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 3 چرخیاں برآمد کیں۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا بھی استعمال کرتا۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
پتنگیں پکڑی گئیں