400 تیار پتنگیں، کیمیکل ڈور ، پسا ہوا شیشہ ، چرخیاں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آرڈر پر پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ پولیس کے مطابق ملزم شفیق آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتا تھا،ملزم کے قبضہ سے 400 تیار پتنگیں، کیمیکل ڈور ،کاغذ، پسا ہوا شیشہ ، چرخیاں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مزنگ احسن اقبال، سب انسپکٹر محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔