پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانا مقصود ہے، اس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پاپایا جائیگا:مریم اورنگزیب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک مصنوعات بنانے، سپلائی کرنے، اور ری سائیکل کرنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے صوبے میں پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز اور ری سائیکلرزکی رجسٹریشن آن لائن کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس سے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھاکیا جائیگا۔ پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو مکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانامقصود ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائیگا اور معیشت میں شفافیت بھی بڑھیگی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے، پلاسٹک تھیلے بنانے والی 9 فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دئیے