لاہور کے علاقے ڈیرہ چہل بیدیاں روڈ پر ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری طور پر فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ زخمی افراد کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔زخمیوں کو مزید علاج کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ جانچ کے بعد واضح کی جائے گی۔