بیدیاں روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ

بیدیاں روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ

بیدیاں روڈ کے علاقے لدھڑ پنڈ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق، ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ عادل اور 45 سالہ گوگا مسیح شامل ہیں۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق، لاشوں کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور مقامی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔