بیدیاں روڈ پر گھر کی چھت گر گئی، 3 افراد زخمی

بیدیاں روڈ پر گھر کی چھت گر گئی، 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر لدھڑ سٹاپ کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 85 سالہ اسلم، 45 سالہ ممتاز اور 20 سالہ احسن شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی، جو حالیہ بارش کے باعث کمزور ہو کر منہدم ہو گئی۔واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید کارروائی اور صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔