انڈونیشیا میں فضائی نگرانی پر معمور طیارے کو حادثہ، 11 افراد ہلاک

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع،طیارہ انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کی ملکیت تھا 
جکارنہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی میں ماہی گیری کی نگرانی پر مامور ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اے ٹی آر 42-500 طیارہ انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کی ملکیت تھا اور اسے وزارت بحری امور و ماہی گیری نے فضائی نگرانی کے لیے چارٹر کیا تھا۔ یہ طیارہ گزشتہ روز یوگیاکارتہ سے مکاسر کے لیے روانہ ہوا تاہم دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ماروس کے علاقے کے اوپر فضائی کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔رابطہ ٹوٹنے کے فوری بعد سرچ اور ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور زمینی ٹیموں کی مدد سے تلاش کا عمل شروع کیا