انڈونیشیا میں مسافر بس حادثہ، 16 افراد جاں بحق،19 زخمی

 زخمیوں کی حالت نازک، تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازے سے ٹکرا گئی
 جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا میں مسافر بس حادثہ، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ہائی وے  پرپیش آیا،بس تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازے سے ٹکرا گئی،حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے تھا کہ بس میں 34 افراد سوار تھے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔