انڈونیشیا : ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق

جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا میں   ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام چار افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹردورانِ پرواز اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک تلاش کا عمل جاری رکھا۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی ڈھلوان پرپایا گیا جو سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے