کراچی (آئی این پی)کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی 75 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ، عقبی حصوں کے بعد عمارت کا اگلا حصہ بھی گرچکا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے 150 سے زائد فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں، ابھی تک 75 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔سی ای او ریسکیو عابد جلال کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش حالات میں عمارت کے اندر جاکر ریسکیو کام کرنا خطرناک ہے، عملے کی سیفٹی کیلئے آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد سر چ آپریشن کیا جائے گا