داتا دربار: کام کے دوران عمارت کا ستون گرگیا‘ راہگیر جاں بحق

توسیعی منصوبے پر کام کے دوران حادثہ پیش آیا‘ئے سیفٹی آفیسر اور کرین سٹاف سمیت 5 افرادگرفتار
لاہور (آئی این پی )لاہور میں  داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہو گیا، اسے یسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین سٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزموں سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔