ہر شہری کو وافر، محفوظ، غذائیت بخش اور سستی خوراک کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں:رانا تنویر حسین

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر شہری کو وافر، محفوظ، غذائیت بخش اور سستی خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج جدت اپنائیں، کل کو غذائیت فراہم کریں کا موضوع زرعی و غذائی نظام میں جدت کا تقاضا کرتا ہے۔ عالمی یومِ خوراک 2026 کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی بیج پالیسی اور قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی منظور ہو چکی ہیں۔ قومی بیج پالیسی معیاری، تصدیق شدہ اور موسمیاتی اثرات کے خلاف مزاحم بیجوں تک بروقت رسائی بہتر بنائے گی۔