لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ہسپتالوں کی کنٹینز میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا بیچنے کیخلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وکیل نے مو?قف اختیار کیاکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی کنٹینز میں کھانے پینے کی اشیا معیاری نہیں ہیں ،سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی کنٹینز میں کھانے پینے کی اشیا معیاری نہ ہونے سے شہری بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ،وکیل نے درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ ہسپتالوں کی کنٹینز پر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ،ہسپتالوں کی کنٹینز پر معیاری کھانے کی اشیا کی فراہمی کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔