اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، بے گھر عوام کو چھت دینے کی فکر ہے
تین مرلہ فری پلاٹ سکیم کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی مارچ تک ہدف پورا کرے:وزاعلی کی ہدایت
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بے گھر عوام کے لیے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تین مرلہ فری پلاٹ سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارچ تک پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت کردی۔بریفنگ میں وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 9 ہزار 661 گھر زیر تکمیل ہیں،