لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں لگنے والی آگ پر قابو پا کر مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کے پچھلے بائیں پہیوں کے ٹائر جام ہونے پر چلتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی، اطلاع پر موٹروے پولیس کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پہلے تمام مسافروں اور سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ،پھر آگ پر قابو پا لیا ،بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافروں اور بس ڈرائیور نے موٹروے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔