لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہاؤس آف یونٹی کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں کی۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے کہا کہ ہاؤس آف یونٹی کا مقصد فورس کے مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں حل کرنا ہے۔ انہوں نے پیش ہونے والے 11 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے بلا جھجھک ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین بھی کی۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے بتایا کہ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر پولیس افسران و جوانوں کا چیک اپ اور علاج کرتے ہیں، جبکہ ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہیپولیس لائن میں تعینات نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔