صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں بسنت کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں اس سال دوبارہ بسنت منائی نہیں جائے گی، اور یہ تہوار اگلی بار فروری کے مہینے میں منعقد ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے طویل عرصے بعد، تقریباً 25 سال کے بعد، لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی تھی۔ اس سال شہر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی تقریبات منائی گئیں، اور اس دوران ضلع بھر میں عام تعطیل بھی اعلان کی گئی تھی۔حکومت نے سیکیورٹی کے پیش نظر دھاتی ڈور، کیمیکل اور چڑھی کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، اور صرف کیو آر کوڈ والی پتنگوں اور ڈور کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ مزید برآں، شہریوں کو ڈور پھرنے کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز بھی نصب کیے گئے تھے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔