پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں بسنت کی تاریخی ثقافتی روایت کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری سے لاہور میں 25 سال بعد بسنت کا تہوار دوبارہ منایا جائے گا۔ یہ جشن 6، 7 اور 8 فروری کو منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، جس کے تحت تمام پتنگ فروش اور ڈور رجسٹرڈ ہوں گے اور ان پر کیو آر کوڈ لگایا جائے گا۔ غیر قانونی پتنگ بازی اور خطرناک ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت عوام کی تہذیبی روایت ہے اور اس کا محفوظ انعقاد اجتماعی ذمہ داری ہے۔