کوئٹہ : گیس باؤزر دھماکا، 4 افراد جھلس کر زخمی

 کوئٹہ : گیس باؤزر دھماکا، 4 افراد جھلس کر زخمی

 کوئٹہ ے علاقے تفتان میں کسٹم ہاؤس کے قریب گیس سے بھرے باؤزر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران باؤزر میں دھماکا ہوا اور بلند شعلوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زخمی ہونے والے 4 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کے باعث ایل پی جی باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے تھے اور متعدد گودام آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کنٹینر گیس لیکج کے باعث پھٹا تھا، جبکہ واقعے میں 20 مویشی بھی ہلاک ہوئے تھے۔