کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، میاں بیوی اور 2 بچے زخمی

کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، میاں بیوی اور 2 بچے زخمی

ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی، جس کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، اور پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔