کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکا، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکا، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے کوارٹر میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا، جس سے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گر گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔