شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے  نو مئی جلا ئو گھیرا ئو کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی  ۔شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے جن میں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل  کیلئے  طلب کرلیا ہے۔عدالت کے اے ٹی سی کے جج منظرعلی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔