شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے9مئی جلاوٓ گھیراوٓ کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت19 دسمبر تک ملتوی کردی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن عدالت میں مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرسکی۔ ادھر انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی جلا وٓگھیراوٓ سے متعلق متعدد مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں شیخ امتیاز محمود،حافظ فرحت عباس،ندیم عباس بارا و دیگر ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 23 جنوری 2026 تک توسیع کر دی۔سماعت کے دوران مسرت چیمہ، جمشید چیمہ،علی امتیاز، ندیم عباس بارا اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔