راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل فیصل ملک اور سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق چیئرمین نے عدالت پیش ہونے سے انکار کردیا عدالت نے تین مرتبہ سابق چیئرمین کو حاضری لگانے کا پیغام بھیجا لیکن جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے انکار کردیا ہے جیل عملے نے عدالت کے بتایا کہ وہ کہہ رہے ہیں انکی طبیعت ٹھیک نہیں عدالت، پراسیکیوشن ٹیم اور ملزمان کے وکلا 1 گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے جس پر عدالت نے وکلائے صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے کے متعلق آگاہ کیا