اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماں کی جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔