سڑکوں کے کنارے نصب پولز پر اللہ تعالی کے اسمائے مبارکہ روشن و تاباں ہیں
لاہور(آئی این پی ) ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں خوشی، عقیدت اور روحانیت کی فضا قائم ہوگئی ، رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصا پنجاب کا قریہ قریہ اور شہر شہر استقبال کیلئے سجادیئے گئے، مختلف اضلاع میں مساجد، بازاروں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر خصوصی روشنیوں اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔صوبے کے بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے قصبوں تک ہر طرف چراغاں اور رنگ برنگی لائٹس کا دلکش منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔راولپنڈی میں بھی استقبالِ رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شہر کی بڑی شاہراہوں، مارکیٹوں اور چوراہوں پر رمضان نگہبان کے نیون سائن جگمگا رہے ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس پر رنگ برنگ روشنیاں لگائی گئی ہیں۔اسی طرح مختلف سڑکوں کے کنارے نصب پولز پر اللہ تعالی کے اسمائے مبارکہ روشن و تاباں ہیں جو رات کے وقت روح پرور منظر پیش کرتے ہیں