عشا اور تراویح کی نماز کی امامت امام و خطیب شیخ یوسف ابو سنینہ نے کروائی
غزہ(آئی این پی ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مسجد اقصی میں پہلی تراویح کے موقع پر اسرائیلی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی مسلمان عبادت کے لئے قبل اول پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چاند نظر آنے کے بعد جیسے ہی رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان ہوا، مقبوضہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کی گلیوں اور داخلی راستوں پر نمازیوں کا رش بڑھ گیا۔ شہری مختلف چیک پوسٹس اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہوئے۔نمازیوں نے مسجد اقصی کے مختلف حصوں کو بھر دیا، جہاں قبلی مسجد کے اندر صفیں قائم ہوئیں جبکہ ڈوم آف دی راک کے اطراف بھی عبادت گزاروں کا بڑا اجتماع دیکھا گیا۔عشا اور تراویح کی نماز کی امامت امام و خطیب شیخ یوسف ابو سنینہ نے کروائی جبکہ پہلی تراویح کی رات فلسطینیوں کے لیے روحانی وابستگی اور امید کا پیغام بن گئی