رمضان بازاروں میں سستے مٹن و بیف کی کمی، صارفین پریشان

لاہور( خصوصی رپورٹ)صارفین سستے گوشت کی تلاش میں رمضان سہولت بازاروں کی جانب آئے، تاہم مٹن اور بیف کے سٹالز مارکیٹ میں نہ لگ سکے، جس سے عوام کو مہنگائی اور قلت کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق برائلر گوشت رمضان بازاروں میں فی کلو 482 روپے دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 497 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت نے مٹن اور بیف کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، مگر مقررہ سرکاری نرخوں پر یہ گوشت صارفین تک نہیں پہنچ سکا۔