لاہور (کرائم رپورٹر )رمضان سہولت بازاروں کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی لاہور کی ہدایات پر انتظامات جاری ہیں،ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے سبزہ زار ماڈل بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اسی طرح اے سی رائیونڈ زوہیب ممتاز کی زیر صدارت ماڈل بازار انتظامات پر اجلاس ہوا جس میں آڑھتیوں سے مشاورت ہوئی،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹا ئون عبدالباسط صدیقی نے ماڈل بازاروں میں اسٹالز لگانے پر اتفاق کیا،اے سی علامہ اقبال ٹا ئون خواجہ محمد عمیر محمود نے سہولت بازاروں میں اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔