روزہ کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی ہوگی، مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی، امن و امان کے قیام کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اور جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق مساجد، مذہبی مقامات اور رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے گی، رمضان آرڈینیس کے تحت روزہ کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی ہوگی جبکہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سحر، افطار، تراویح اور جمعہ کے اوقات میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے