میری اور علیمہ خان کی کیا اوقات ہے؟ بانی کی رہائی کے بعد سامنے آجائے گا:سابق وزیراعلی
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے میری اور علیمہ خان کی کیا اوقات ہے؟ بانی کی رہائی کے بعد سامنے آجائے گا۔ ایک انٹرویو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کی اور علیمہ خان کی حیثیت کا اصل اندازہ بانی کی رہائی کے بعد ہوگا، کہ کس کی کیا اوقات ہے، میں تو کہتا ہوں کہ بانی کی بہنوں کو ہی پارٹی چئیرمین بنا دیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے بانی کی بہنوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی تھی کہ خدارا باہمی اختلافات ختم کیے جائیں تاکہ عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار ہوسکے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدوں سے بعض افراد کو ہٹانے اور نئے لوگوں کو لانے کے فیصلے کس کے کہنے پر ہوئے، یہ سب بانی کے سامنے آنے کے بعد واضح ہوگا۔علی امین گنڈا پور نے سلمان اکرم راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن وہ ڈکٹیٹر بن کر فیصلے کر رہے ہیں۔