قسم کھا کر کہتا ہوں دہشتگردوں کو معاف نہیں کرینگے : سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کبے گناہ بچوں نے خون کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ دہشتگردوں کو معاف نہیں کرینگے تحریک طالبان اور بی ایل اے کی نانی ایک ہے بھارت سے فنڈ لینے والے ہی واقعے میں ملوث ہیں حکومت کے لے سوات طرز کا آپریشن کرنا مشکل کام نہیں لیکن ریاست نے ہمیشہ ماں ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا اب ایسے لوگوں کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔