لوگوں میں اخلاقیات مر چکی ہیں، بغیر تحقیقات کئے کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہئے
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی صنم جاوید کے متعلق بیان پر کہا ہے کہ صنم جاوید میری بہنوں کی طرح ہے، میری کل کی بات کو غلط مطلب دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا گھومنے ہماری ماں بہنیں بھی جاتی ہیں، جن حالات میں صنم جاوید وزیراعلی ہائوس میں رہ رہی تھیں، صنم جاوید کو چاہیے تھا کہ ایسے حالات میں مجھے بتا کے باہر جاتی کیونکہ ذمہ داری بطور وزیر اعلیٰ میری تھی کہ وہ محفوظ رہیں، لوگوں میں اخلاقیات مر چکی ہیں، بغیر تحقیقات کئے کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہئے۔