اداکارہ کبریٰ خان نے خانہ کعبہ میں اپنے نکاح کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس میں انہیں شوہر گوہر رشید، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں کبریٰ خان نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے، جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گھونگھٹ لیا ہوا ہے، جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار میں نظر آ رہے ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: "بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔"مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس جوڑی کو نکاح کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔