گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، پہلی ڈھولکی کی تصاویر شیئر

گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، پہلی ڈھولکی کی تصاویر شیئر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

حال ہی میں گوہر رشید نے انسٹاگرام پر شادی سے پہلے کی میوزیکل نائٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں ساتھی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز کا خاص شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے ان کی اور کبریٰ خان کی شادی کے سلسلے میں پہلی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔ اداکار خاقان شاہنواز نے بھی اس تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "ڈھولکی بجانے کا وقت ہے"۔ ان انسٹاگرام پوسٹس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شادی کے مختلف تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا ہے۔

گوہر رشید نے سبز کرتے میں جبکہ کبریٰ خان ہلکے کریم پشواز میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ ان کی شادی کے سلسلے میں یہ تقریب شوبز کی دنیاؤں میں ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے، اور ان کے مداح ان کے نئے سفر کا انتظار کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی شادی "ڈیسٹینیشن ویڈنگ" ہو گی، جس میں ان کا نکاح سعودی عرب میں رواں ماہ انجام پائے گا۔