ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر ان کے اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے حوالے سے افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی دوستی کے بارے میں کئی دنوں سے باتیں ہو رہی تھیں، اور حالیہ دنوں میں ان دونوں کے درمیان شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ایک ویڈیو میں، جو گوہر رشید کی شاپنگ مال میں صحافی ملیحہ رحمان کے ساتھ گفتگو کے دوران ریکارڈ کی گئی، ملیحہ نے گوہر رشید سے سوال کیا کہ آپ کے کس دوست کی شادی ہے جس کا آپ ذکر نہیں کر رہے؟اس پر گوہر رشید نے جواب دیا کہ وہ جلد ہی اس بارے میں اعلان کریں گے، اور یقین دہانی کرائی کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے، بلکہ حقیقت میں شادی ہو رہی ہے۔