صوئے آصل سے 3 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے آصل پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزم نعیم کو شراب بنانے والی بھٹی پر چھاپے کے دوران جبکہ نوید اور غفار کو خفیہ اطلاع پر گلویڑا اور پرس رام سے گرفتار کر کے مجموعی طور پر 125 لٹر دیسی شراب اور 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔