کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس کی کارروائیاں ، 4 گرفتار

 ملزمان سے 2 ناجائز پستول، میگزینز و گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزمان میں شراب فروش 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور 1 ریکارڈ یافتہ ملزم شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکینگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاشراب فروش ساحل کو شراب سمیت گلویڑا گاوں سے گرفتار کیا 30 لیٹر شراب برآمد کی گئی ملزم آصف فراڈ، ٹیلی گراف ایکٹ سمیت 7 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان وسیم اوراحمد ناجائز اسلحہ سمیت پولیس ناکے سے گرفتار کئے گئے ملزمان سے 2 ناجائز پستول، میگزینز و گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیں گے