قحبہ خانے پر چھاپہ، نائیکہ سمیت 6 افراد گرفتار

بورے والا (خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے رضوان ٹائون میں مبینہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نائیکہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی کی ٹیم نے نائیکہ راشدہ بخاری کے مبینہ اڈے پر چھاپہ مارا، جہاں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران راشدہ بخاری، شاہ زیب، عمر فاروق، ریحان، ثناء￿  اور بلقیس کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔