قدیر،غلام حسین، زکریا، ندیم فیصل اور دیگر ملزمان شامل۔مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 جواریے گرفتار کرلیں پولیس کے مطابق چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 جواریے قدیر،غلام حسین، زکریا، ندیم فیصل اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کو سنوکر گیمز پر جوا کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان کے قبضہ الات قماری بازی، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ قمار بازوں، گدا گروں،قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،