بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور اس بار نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کا افتتاح ہوا، جہاں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نئی عمارت میں صوبے کی مختلف قوموں کی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ اسمبلی کی عمارت کافی پرانی ہو چکی تھی اور اس کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، اس لیے جدید طرز کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت سے مدد طلب کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے فخر کے ساتھ کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 92 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا، اور نئے بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جس کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔