اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

برآمد ہونے والی منشیات
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 75.750 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن میں چرس، آئس اور منشیات سے بھرے کیپسول شامل ہیں۔

اہم کارروائیاں
لاہور ایئرپورٹ: دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
ہری پور: حطار روڈ پر کارروائی میں 200 گرام چرس برآمد، ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
کراچی: سپر ہائی وے کے قریب ایک ملزم کے سامان سے 54 کلو چرس برآمد کی گئی۔
جھنگ: فیصل آباد روڈ پر ایک کارروائی میں 10.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اسلام آباد:کھنہ پل کے قریب گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
ایم ون موٹر وے پر ایک مسافر بس میں سوار خاتون سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
کہوٹہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے بھی 2.4 کلو چرس برآمد۔
بلوچستان: زیرو پوائنٹ پسنی کے قریب گاڑی سے 6 کلو آئس برآمد، 2 افراد گرفتار۔
جہلم: جڑا روڈ پر کارروائی میں 2.4 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔
قانونی کارروائی
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔