اسلام آباد/ لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 406.98 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ کارروائیوں کے دوران غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر نائجیرین شہری سے کوکین برآمد
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ اے این ایف حکام کے مطابق، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد موٹر وے پر کارروائیاں
ایم ون موٹر وے (اسلام آباد) کے قریب ایک خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار۔ایک اور کارروائی کے دوران، مسافر بس میں سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد۔
دیگر شہروں میں کامیاب کارروائیاں
مانسہرہ: کالج کے قریب کارروائی میں 450 گرام چرس برآمد کی گئی۔
بلوچستان (پشین): غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد۔
پشاور (مصری بانڈہ روڈ): گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔