رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔
سبسڈائز چینی کی فراہمی کا طریقہ کار:
???? چینی ماڈل بازاروں اور سستے بازاروں میں فروخت کی جائے گی۔
???? بڑے اور چھوٹے اسٹورز پر چینی ڈی سی کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
???? رمضان میں 1 اور 2 کلو کے چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے۔
???? ہر شہری شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔
فروخت کا دورانیہ:
???? سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع ہو گی اور 27 رمضان تک جاری رہے گی۔
ذمے داریاں:
???? چینی کی تقسیم کا فوکل پرسن کین کمشنر ہوگا، جو چاروں صوبوں میں نگرانی کرے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے شکایت کی کہ صوبے کی شوگر ملز کو سبسڈائز چینی کی سپلائی سے متعلق مراسلہ موصول نہیں ہوا، جس پر حکام نے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔