رمضان کی آمد کے ساتھ ہی گھی مافیا سرگرم ہوگیا، درجہ اول اور درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں درجہ اول کا گھی 595 روپے فی کلو جبکہ درجہ دوم کا گھی 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ مختلف برانڈز کا درجہ دوم گھی 550 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔صدر کریانہ مرچنٹس، طاہر ثقلین بٹ نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل جان بوجھ کر قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تاکہ بعد میں کمی کرکے عوام کو دھوکہ دیا جا سکے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل اور سویا بین کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، لیکن پاکستان میں گھی مہنگا ہو رہا ہے جو ناانصافی ہے۔ اگر گھی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔