رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی کے جوڑیا بازار میں سٹہ مافیا کا راج برقرار ہے، جس کے باعث چینی کی قیمت میں ایک ہی دن میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

رمضان سے قبل مہنگائی میں اضافہ
رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ جوڑیا بازار میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو سے بڑھ کر 147 روپے ہو گئی، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاجروں اور شہریوں کا ردعمل
بازار کے تاجر زوہیب کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور رمضان میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تہواروں پر ریلیف دیا جاتا ہے، مگر پاکستان میں مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔