وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کریں گی، جس سے عوام، خصوصاً غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بائیو فیول پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، جبکہ ٹائٹ گیس پالیسی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔