پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ملکی سطح پر بھی منتقل ہو سکتے ہیں، اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے متوقع ہے۔واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی، جس کے تحت پیٹرول 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق موجودہ پیشگوئی کے تحت 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔