عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اوگرا (OGRA) عالمی قیمتوں کے تناسب سے آج نئی قیمتوں کی سفارشات تیار کرے گا۔عالمی مارکیٹ کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ کیا تھا، جس میں پیٹرول 24 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا تھا۔ اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری منصوبہ بندی، اسٹاک مینجمنٹ اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے، لہٰذا اس معاملے پر تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت ضروری ہے۔