عوام کے لیے خوشخبری: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری: 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق 16 اگست سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جو مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لیے خوش آئند خبر قرار دی جا رہی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہ ریلیف ممکن ہو رہا ہے۔ وزارتِ خزانہ اور اوگرا کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو کیا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت 5 ڈالر 72 سینٹ کم ہو کر 71.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 71 سینٹ کی کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ 69.26 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف دیا جا سکے گا۔